صہیونیت کی بہبود کے لیے کام کرنے والے ایک ادارے ’’حقوق المواطن‘‘ نے نسل پرستی کو فروغ دینے اور فلسطینیوں کو ان کے آبائی علاقوں سے نکال باہر کرنے کے لیے ایک نئی مہم کا آغاز کیا ہے-
اس مہم کے تحت یہودیوں کے عوامی سروے کرائے جارہے ہیں اور یہ ثابت کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں کہ یہودی فلسطینی شہریوں کو اپنے درمیان کسی صورت بھی برداشت نہیں کریں گے- حال ہی میں ایک عوامی سروے میں یہودیوں کی بھاری اکثریت نے عربوں اور مسلمانوں کو فلسطینی علاقوں سے نکال باہر کرنے کی تجویز دی ہے- رپورٹ کے مطابق 80 فیصد شہریوں کی رائے کے مطابق فلسطین صرف یہودیوں کا وطن ہے، کسی دوسرے مذہب کے پیروکار اس کے حقیقی باشندے ہرگز نہیں ہوسکتے-
سروے میں عوامی آراء کے علاوہ یہودیوں کی نمائندہ سیاسی، مذہبی اور سماجی تنظیموں کے سربراہان کی آراء بھی لی گئیں- مختلف تنظیموں میں سے 75 فیصد فلسطینیوں کو نکال باہر کرنے کے حامی ہیں- 17 فیصد نے فلسطینیوں کو بطور اقلیت کے فلسطین میں سکونت رکھنے کی تجویز دی جبکہ 3 فیصد نے اس بارے میں کوئی رائے ظاہر نہیں کی-
واضح رہے کہ ’’حقوق المواطن‘‘ کے تحت 2006ء میں بھی ایک اسی طرز کا عوامی سروے کیا گیا تھا- گزشتہ برس کے سروے میں اسرائیل میں نسل پرستی کے فروغ اور فلسطینیوں کو ان کے آبائی وطن سے باہر نکالنے کے حق میں 26 فیصد نے رائے دی تھی، جبکہ 64 فیصد نے فلسطینیوں کی حمایت کی تھی-