دوشنبه 12/می/2025

یہودی انتہاء پسند تنظیم کا مزید نو کالونیوں کی تعمیر کا اعلان

پیر 10-دسمبر-2007

اسرائیل میں یہودیوں کی انتہاء پسند تنظیم ’’تحریک تحفظ سرزمین اسرائیل‘‘ نے غرب اردن میں مزید نو یہودی کالونیاں تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے-
 نئی تعمیرات کا مقصد آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی راہ میں رکاوٹ ڈالنا ہے- نئی تعمیرات کا سلسلہ القدس اور غرب اردن کے درمیان ’’معالیہ ادومیم‘‘ سے ہوگا- نئی کالونیوں کا نام ’’مفسیرات ادومیم‘‘ رکھا جائے گا- تنظیم کے ایک راہنماء اریہ اسحاق نے اسرائیلی اخبار ’’یدیعوت احرونوت‘‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ نئی تعمیرات کا مقصد آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی راہ روکنا ہے- تنظیم حکومت اور دیگر غیر سرکاری اداروں کے تعاون سے چار ہزار رہائشی فلیٹ تعمیر کرے گی-
 انہوں نے مزید کہا کہ غرب اردن میں یہودی کالونیوں کا جال بچھانا تنظیم کا اولین کا ہدف ہے- اس سلسلے میں جلد غرب اردن میں فلسطینی اتھارٹی کے ہیڈ کوارٹر رام اللہ کے قریب بھی یہودی کالونی کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا- اس کے علاوہ نابلس، الخلیل، عید العرش، قلقیلیہ اور بیت لحم میں بھی یہودی کالونیاں تعمیر کی جائیں گی-

مختصر لنک:

کاپی