غزہ کی پٹی میں پولیس نے چھاپہ مار کر چار ملین ڈالر کی منشیات قبضے میں لیتے ہوئے 115 ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا ہے-
فلسطینی وزارت داخلہ کے ترجمان انجینئر ایھاب غضین نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دعوی کیا کہ حکومت کو موصولہ اطلاعات کے مطابق غزہ کے ایک تجارتی مرکز پر چھاپہ مارا گیا جس میں بھاری تعداد میں منشیات قبضے میں لے لی گئیں- منشیات فروشی اور سمگلنگ کے الزام میں پکڑے جانے والوں میں کئی غیر ملکی بھی شامل ہیں- ترجمان نے کہا کہ اتنی بڑی تعداد میں منشیات کی موجودگی اور اس میں ملوث غیر ملکی ہاتھوں کے بے نقاب ہونے سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت فلسطینی شہریوں کو منشیات کے استعمال کا عادی بنایا جارہا ہے-
ترجمان نے کہا کہ منشیات سمگلنگ کا کام خفیہ سرنگوں کے ذریعے کیا جاتا ہے- اس سلسلے میں غزہ کے شہریوں کو بھاری معاوضے دیکر ان کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں-