شنبه 10/می/2025

شام جانے کے الزام پر اسرائیلی رکن پارلیمنٹ سے پولیس کی تحقیقات

پیر 10-دسمبر-2007

پولیس نے اسرائیلی پارلیمنٹ میں نیشنل ڈیموکریٹک اتحاد کے عرب رکن سعید نفاع کے خلاف دشمن ملک شام جانے کے شبہہ میں تحقیقات شروع کی ہیں- سعید نفاع پر الزام ہے کہ وہ دو ماہ قبل کچھ ساتھیوں سمیت اپنے اہل خاندان سے ملنے کے لیے شام گئے تھے-
سعید نفاع کے خلاف اسرائیلی پارلیمانی کمیٹی میں بھی تحقیق جاری ہے- واضح رہے کہ اسرائیل نے شام، لبنان، ایران اور غزہ کو ملک دشمن قرار دے رکھا ہے- قبل ازیں عرب ڈیموکریٹک پارٹی اور نیشنل ڈیموکریٹک الائنس کے ارکان پارلیمنٹ طلب الصانع اور عزمی بشارہ کو بھی انہیں وجوہات کی بناء پر پولیس کی جانب سے تحقیقات کا سامنا کرنا پڑا تھا-
 اسرائیلی پولیس نے تین صحافیوں سے وزارت داخلہ کی اجازت کے بغیر لبنان اور شام جانے کا جواب طلب کیا ہے- ان صحافیوں کے پاس اسرائیل کے علاوہ مغربی ممالک کے پاسپورٹ بھی تھے- انہوں نے عرب ممالک کا سفر مغربی ممالک کے پاسپورٹ کے ذریعے کیا تھا-

مختصر لنک:

کاپی