یکشنبه 11/می/2025

امریکہ میں اسرائیل کے خلاف بات نہیں کی جاسکتی: یوری ایونری

پیر 10-دسمبر-2007

واشنگٹن میں صہیونی لابی اثر و رسوخ کی تمام حدیں عبور کرچکی ہے- صہیونی لابی کے باعث امریکی ایوان نمائندگان اور ذرائع ابلاغ میں کوئی اسرائیل پر تنقید نہیں کرسکتا اور نہ ہی اس کی منشاء کے خلاف پالیسی بنائی جاسکتی ہے-
 ان خیالات کا اظہار بائیں بازو سے تعلق رکھنے والے یوری ایونری کی رپورٹ میں کیا گیا ہے- یوری ایونری نے واشنگٹن پر صہیونی جماعتوں کے دباؤ کے خطرات کے حوالے سے شائع ہونے والی کتاب کے مضمون کی تائید کی ہے- امریکہ میں شائع ہونے والی کتاب میں واشنگٹن پر صہیونی لابی کے دباؤ کے اثرات اور خطرات کے حوالے سے بات کی گئی ہے-
کتاب میں ان طریقوں کا ذکر کیا گیا ہے جن کے ذریعے صہیونی لابی قیام امن کے لیے اسرائیل سے دباؤ ہٹانے میں کامیاب ہوتی ہے- کس طریقہ سے اس نے امریکہ کو عراق کی دلدل میں پھنسا دیا اور کس طرح اب پنٹاگون کو شام اور ایران کے خلاف جنگ میں دھکیلنا چاہتی ہے-

مختصر لنک:

کاپی