دوشنبه 12/می/2025

اسرائیلی کھدائی ، مسجد اقصی کی بنیادوں تک پہنچ چکی ہے :صلاح

اتوار 9-دسمبر-2007

1948ء میں اسرائیل کے قبضے میں جانے والے فلسطینی علاقے میں قائم اسلامی تحریک مزاحمت (حما س) کے سربراہ شیخ رائد صلاح نے کہا ہے کہ صہیونی مسجد اقصی کے اردگرد کھدائی جاری رکھے ہوئے ہیں اور یہ کھدائی عین مسجد اقصی کی بنیادوں تک جا پہنچی ہے-
 انہوں نے کہاکہ صہیونی کھدائی کا سلسلہ چالیس برس قبل شروع ہواتھا اور یہ سلسلہ اب تک ختم نہیں ہوا ہے اور اس کھدائی کے نتیجے میں مسجد اقصی حقیقی طور پر مسمار ہونے اور نقشے سے ہٹنے کے مرحلے کے قریب  پہنچی ہے –
اسرائلی قابض انتظامیہ کا اصرار ہے کہ مسجد اقصی پر سیاسی اور سیکورٹی بالادستی کو برقرار رکھیں گے- اس کا مقصد یہ ہے کہ اسرائیل مسجد اقصی اور بیت المقدس شہر پر اپنا تسلط برقرار رکھنا چاہتاہے- انہوں نے مزید کہاکہ صہیونی قیادت کی کوشش ہے کہ اناپولیس کانفرنس کا استعمال کرکے بیت المقدس شہر پر اپنے غاصبانہ قبضے کو جائز قرار دے ، بیت المدس شہر کو دو حصوں میں تقسیم کردیا جائے اور فلسطینی مہاجرین سے واپسی کا حق چھین لیا جائے اور مسئلہ فلسطین کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے دریابردکردیا جائے-
 انہوں نے کہاکہ اسرئیل، اس تاریخی سرزمین کے اوقاف پر قبضہ جمائے ہوئے ہے اور اسلامی آثار و مقدسات کو گرا کر ہوٹلوں، ناچ گھروں، مویشی فارموں، تفریح گاہوں،  شراب خانوں اور سرکاری عمارتوں میں تبدیل کررہاہے-

مختصر لنک:

کاپی