سه شنبه 13/می/2025

فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے بعد سو افراد گرفتار

اتوار 9-دسمبر-2007

فلسطینی اتھارٹی کی نگران حکومت میں اسیران کی وزارت کے مطابق اسرائیلی فوجی دستوں نے فتح سے تعلق رکھنے والے 429 قیدیوں کی رہائی کے بعد سے سو سے زائد فلسطینی گرفتار کرلئے ہیں اور اس کے باوجو داسرائیلی حکومت کا اصرار ہے کہ وہ فلسطینیوں سے ’’خیر سگالی ‘‘ کے تعلقات رکھنا چاہتی ہے-
وزارت کے شعبہ اطلاعات کے ڈائریکٹر ریاض العسکر نے کہاہے کہ موجودہ صورت حال میں قیدوں کی رہائی بے معنی ہوکر رہ گئی ہے کیونکہ اسرائیل نے مغربی کنارے میں روز مرہ بنیادوں پر گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کررکھاہے-
العسکر نے کہاکہ اسرائیلی فوجی دستوں نے اغوا شدہ فلسطینیوں کو جیلوں میں منتقل کردیا اور ان کے خلاف بدترین تشدد کیا جاتاہے، ان میں سے کئی ایسے ہیں کہ جن پرفرد جرم بھی عائد نہیں کی گئی ہے اور انہیں عدالتوں میں بھی پیش نہیں کیاگیا ہے اور ان کو ناگفتہ بہ حالت میں رکھاگیاہے –
وزارت کے عہدیدار نے فلسطینی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ فلسطینی قیدیوں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لئے مختلف گروہوں کی جانب سے منظم کی جانے والی سرگرمیوں میں حصہ لیں- اسرائیل نے فتح سے تعلق رکھنے والے ان قیدیوں کی رہائی کا حکم دے کر جن کی سزائیں تقریباً پوری ہوچکی ہیں، ساری دنیا کو یہ تاثر دینے کی کوشش کی ہے کہ اسرائیل نے فلسطینیوں پر اپنی گرفت کی شدت میں کمی کردی ہے جبکہ ایسا نہیں ہے-

مختصر لنک:

کاپی