دوشنبه 12/می/2025

محمود عباس نے امریکہ اور اسرائیل کو مصر کے خلاف اکسانا شروع کردیا

اتوار 9-دسمبر-2007

مصر کی جانب سے عازمین حج کے لیے بین الاقوامی راہداری رفح کھولنے پر فلسطینی صدر محمود عباس نے سخت احتجاج کیا ہے-
فلسطینی اخبار ’’فلسطین‘‘ کے مطابق صدر محمود عباس نے امریکی ہم منصب جارج بش اور اسرائیلی وزیر اعظم ایہود اولمرٹ سے فون پر بات چیت کرتے ہوئے شکایت کی کہ مصر نے رفح کراسنگ کھول کر انہیں مزید مشکلات سے دوچار کردیا ہے- رفح راہداری کھولے جانے سے اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) اور دیگر مزاحمتی گروپوں کے لیے اسلحہ سمگلنگ اور آزادانہ آمد و رفت کے راستے کھل رہے ہیں- صدر عباس نے دونوں راہنمائوں پر زور دیا کہ وہ رفح کراسنگ بند کرانے کے لیے مصر پر دبائو ڈالیں- انہوں نے امریکی وزیر خارجہ کنڈولیزا رائس سے بھی فون پر بات چیت کی-
 رائس سے گفتگو کرتے ہوئے محمود عباس نے کہا کہ حجاج کرام کے فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے فلسطینی حکومت نے عازمین حج سروس کا بندوبست کیا تھا، لیکن مصر نے اتھارٹی کی اجازت کے بغیر سات سو افراد کو براہ راست غزہ سے مصر جانے کی اجازت دے دی جس پر انہیں سخت تشویش ہے-

مختصر لنک:

کاپی