دوشنبه 12/می/2025

اسرائیلی ناکہ بندی فلسطینی شہداء کی تعداد 30 ہوگئی

اتوار 9-دسمبر-2007

غزہ میں اسرائیلی معاشی ناکہ بندی کے باعث شہریوں کی زندگی سخت خطرے سے دوچار ہے- خوراک اور ادویات کی قلت کے باعث آئے روز شہری جاں بحق ہورہے ہیں- فلسطینی میڈیکل ذرائع کے مطابق گزشتہ چند ماہ سے علاج نہ ہونے کے باعث 30 فلسطینی جام شہادت نوش کر چکے ہیں-
غزہ میں ایک شہری ہفتے کے روز کینسر کی بیماری کے باعث چل بسا- دوسری جانب فلسطینی وزارت صحت نے ہزاروں افراد کی زندگیوں کو خطرے سے دوچار قرار دیا ہے- وزارت صحت کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کے ہسپتالوں میں ایسے سینکڑوں لاعلاج مریض زیر علاج ہیں، جن کا غزہ میں علاج ناممکن ہے-
 ڈاکٹروں نے ان سینکڑوں مریضوں کے بیرون ملک علاج کی تجویز دی ہے- دوسری جانب اسرائیل نے مریضوں کو بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کررکھی ہے- بیان کے مطابق مختلف ہسپتالوں میں 900 فلسطینیوں کی حالت انتہائی نازک بتائی جاتی ہے-

مختصر لنک:

کاپی