دوشنبه 12/می/2025

سلام فیاض نے ملازمین کی تنخواہیں روک کر شعبے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا

اتوار 9-دسمبر-2007

غرب اردن میں قائم سلام فیاض کی غیر آئینی حکومت نے غزہ کی پٹی میں صحت کے شعبے کے تین ہزار ملازمین کی تنخواہیں روک کر نظام زندگی درہم برہم کردیا ہے- غزہ کے ملازمین یونین نے سلام فیاض کے اقدامات کو انتقامی کارروائی سے تعبیر کرتے ہوئے تنخواہیں فوری طور پر جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے- یونین کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سلام فیاض حکومت ایک منظم منصوبے کے تحت اہل غزہ کو مشکلات سے دوچار کررہی ہے-
بیان میں کہا گیا کہ حال ہی میں سلام فیاض حکومت نے مزید پانچ سو ملازمین کی تنخواہیں روک کر یہ ثابت کردیا کہ غرب اردن کی فلسطینی اتھارٹی غزہ کے شہریوں کے مسائل کم کرنے کے بجائے ان میں مزید اضافہ کررہی ہے- یونین نے صدر محمود عباس سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی عوام کے خلاف جاری اپنی پالیسی پر نظر ثانی کریں اور شہریوں کو بنیادی ضروریات کی فراہمی یقینی بنانے میں اپنی ذمہ داری پوری کریں-

مختصر لنک:

کاپی