عرب ممالک نے القدس میں تین سو نئے مکانات کی تعمیر کے اسرائیلی فیصلے پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے-
قاہرہ میں مصری وزیر خارجہ احمد ابو الغیط نے یورپی یونین کے پارلیمانی گروپ کے سربراہ مونز گیرٹ بیوٹزنگ سے ملاقات میں کہا کہ ان کا ملک اسرائیل کے توسیع آباد کاری کے فیصلے کی پرزور مذمت کرتا ہے- اسرائیل کے اس اقدام سے خطے میں قیام امن کی راہ میں مشکلات پیدا ہوں گی- انہوں نے کہا کہ اسرائیل ایک طرف قیام امن کے لیے مزید یہودی آبادی کے منصوبے روکنے کا اعلان کررہا ہے اور عملاً توسیع آباد کاری پر عمل پیرا ہے-
اسرائیل کے اس قول فعل میں تضاد سے قیام امن کی راہ میں رکاوٹیں پیدا ہورہی ہیں- دوسری جانب اردنی وزیر اطلاعات ناصر جودہ نے بھی مقبوضہ بیت المقدس میں مزید یہودی آباد کاری کے اسرائیلی فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے اسے عالمی اداروں کے فیصلوں کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا- اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کی طرف سے بھی اسرائیلی فیصلے کو ناپسندیدہ فیصلہ قرار دیتے ہوئے اس پر عمل درآمد روکنے کا مطالبہ کیا-