چهارشنبه 30/آوریل/2025

یورپی یونین کی غزہ میں بڑھتی ہوئی ہلاکتوں پر تشویش

اتوار 9-دسمبر-2007

یورپی یونین نے غزہ کی ابتر صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے- غزہ کے دورے پر آئے یورپی وفد نے فلسطین پیپلز ڈیموکریٹک فرنٹ سے ملاقات کی-
یورپی وفد سے بات چیت کرتے ہوئے فرنٹ کے راہنماء جمال خضری نے اسرائیل کی معاشی ناکہ بندی سے شہریوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا- غزہ میں بڑھتی ہوئی غربت اور ادویات کی قلت کے باعث ہونے والی اموات سے بھی یورپی مندوبین کو آگاہ کیا- جمال خضری نے بتایا کہ غزہ میں مختلف ہسپتالوں میں نو سو سے زائد فلسطینی مہلک امراض میں مبتلا ہیں-
 یورپی وفد نے بھی غزہ کی ابتر صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ شہریوں کی آمد و رفت کے راستے کھولے اور معاشی ناکہ بندی اٹھانے کا بھی مطالبہ کیا-

مختصر لنک:

کاپی