شنبه 03/می/2025

اسرائیلی فوج کا مصر کی سرحد پر حفاظتی باڑ قائم کرنے کا مطالبہ

اتوار 9-دسمبر-2007

اسرائیلی فوج میں جنوبی علاقے کے کمانڈر جنرل یواف غلانت نے اسرائیل اور مصر کی سرحد پر حفاظتی باڑ قائم کرنے کا مطالبہ کردیا- انہوں نے کہا اسلحہ اور جنگی وسائل کی سمگلنگ اور غزہ کی پٹی سے اسرائیلی فوجی ٹھکانوں کے خلاف کارروائیاں ختم نہیں ہوسکتی جب تک کے اسرائیل اور مصر کے درمیان حفاظتی باڑ قائم نہیں کردی جاتی-
ان خیالات کا اظہار جنرل یواف غلانت نے مصر کے سرحدی علاقے کے دورے پر کیا- حالیہ دنوں میں انہوں نے اسرائیلی صدر شمعون پیریز کے ہمراہ مصر سے ملنے والے سرحدی علاقے کا دورہ کیا- اس موقع پر سرحدی علاقے کے کمانڈر بریگیڈئیر یوئیل تریک نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی پر اسلامی تحریک مزاحمت کے مکمل کنٹرول کے بعد اسرائیلی فوجی ٹھکانوں پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے-

مختصر لنک:

کاپی