فلسطین میں قبلہ اول کے ذمہ دار ادارے ’’اقصی فاؤنڈیشن‘‘ نے ایک عوامی بیداری مہم کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد القدس کو یہودی سازشیں بے نقاب کرتے ہوئے اور اس کے تاریخی و جغرافیائی حقائق پامال کرنے کے حوالے سے امت مسلمہ کو آگاہ کرنا ہے-
فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری ایک بیان میں مہم کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ مہم القدس اور قبلہ اول کے خلاف یہودی مہمات کے مقابلے میں قبلہ اول کے دفاع کا حصہ ہے- اسرائیلی حکام القدس کے تاریخی آثار ختم کر کے اسے یہودیت میں رنگنے کی خطرناک سازشیں کر رہے ہیں اور قبلہ اول کو گرانے کی سازشیں پوری تیزی، منصوبہ بندی اور حکومتی سرپرستی میں ہو رہی ہیں- بیان میں کہا گیا ہے کہ یہودیوں کی مسجد اقصی کے خلاف حال ہی میں شروع کی گئی سرگرمیاں خطرناک حدود کو تجاوز کرچکی ہیں-
ایسے میں امت مسلمہ کا فرض ہے کہ وہ یہودی سازشوں کو ناکام بنانے اور قبلہ اول کے دفاع کے لیے ٹھوس کردار ادا کریں- بیان میں عرب لیگ، اسلامی کانفرنس اور عالم اسلام کے علاوہ انسانی حقوق کے اداروں کے نام خطوط بھی ارسال کیے ہیں اور خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل کی ریشہ دوانیوں کے بروقت اقدامات نہ اٹھائے گئے تو مسائل خطرناک حدتک بگڑ سکتے ہیں-