شنبه 03/می/2025

اسرائیل خفیہ ادارے کی غزہ میں جاسوسوں کی تلاش

ہفتہ 8-دسمبر-2007

اسرائیلی خفیہ ادارے غزہ کی پٹی میں مخبری کرنے والے جاسوسوں کی تلاش میں ہے- غزہ میں اسرائیلی فوج کے داخلے کی متعدد کارروائیوں اور بیسیوں فلسطینی نوجوانوں کی گرفتاری کا اصل مقصد خفیہ معلومات حاصل کرنا ہے-
متعدد فلسطینی نوجوانوں نے سعودی عرب کے اخبار ’’الشرق الاوسط‘‘ کو فون کے ذریعے بتایا ہے کہ انہیں اسرائیل کے داخلی خفیہ ادارے ’’شاباک‘‘ سے کالیں موصول ہوئی ہیں- اسرائیلی خفیہ اداروں سے تعاون کے عوض میں مالی پیشکش کی گئی ہے- فون کرنے والے اپنے آپ کو شاباک کے افسران ظاہر کرتے ہیں اور فلسطینی مزاحمت کاروں بالخصوص اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کی سرحدی علاقوں میں سرگرمیوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے بدلے پرکشش مالی پیشکش کرتے ہیں-
 واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں اسرائیل کی غزہ کے خلاف کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے اور اسرائیلی حکام غزہ پر بڑے فوجی آپریشن کا عندیہ دے چکے ہیں-

مختصر لنک:

کاپی