مشرق وسطی میں کسی وقت بھی اچانک جنگ چھڑ سکتی ہے- جنگ اسرائیلی شہریوں کے لیے خطرناک ہوگی- تل ابیب سے عبرانی زبان میں شائع ہونے والے اخبار معاریف کے مطابق اسرائیل کی کا شام اور ایران سے کشیدگی برقرار ہے-
امریکی صدر بش کے اپنی مدت صدارت کے خاتمے کے موقع پر ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کے فیصلے کا امکان ہے- جس سے جنگ کے خطرات مزید بڑھ گئے ہیں- اخبار کے فوجی تجزیہ نگار عامیر ربابورٹ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل کے پاس اپنے شہریوں کو شام یا ایران کے کیمیائی حملے کے اثرات سے محفوظ رکھنے کے لیے مطلوبہ گیس ماسک نہیں ہیں اور نہ ہی محفوظ مقامات ہیں- فوجی خفیہ اداروں کے مطابق امریکہ اور اسرایل کے شام یا ایران پر حملے کی صورت میں یہ ممالک آخری حربے کے طور پر اسرائیل کے خلاف کیمیائی ہتھیار استعمال کرسکتے ہیں-