دوشنبه 12/می/2025

قبل از وقت انتخابات سے داخلی مسئلہ حل نہیں ہوگا:مصری

ہفتہ 8-دسمبر-2007

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس ) کے پارلیمانی بلاک کے سیکرٹری رکن قانون ساز کونسل مشیر المصری نے کہاہے کہ ریفرنڈم یا قبل از وقت انتخابات سے فلسطین کے داخلی مسائل حل نہیں ہوں گے کیونکہ اس سے اتفاق رائے پیدا نہ ہوسکے گا-
قدس پریس انٹرنیشنل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کوئی بھی فلسطینی یا عرب یہ نہیں چاہے گاکہ صہیونی حکومت فلسطینیوں کی اقتصادی ناکہ بندی کو جاری رکھے- انہوں نے کہاکہ فلسطینیوں کے درمیان اتفاق رائے پیدا کرنے کے لئے کی جانے والی کسی بھی کوشش کی قومی بنیاد ہونی چاہیے اور اس کا حل فلسطینی انتخابات کی صورت میں نکلنا چاہیے-
مشیری المصری، مصر کے وزیرخارجہ احمد ابوالغیث کے بیان پرتبصرہ کررہے تھے، جنہوں نے کہاتھا کہ فلسطینیوں کی باہمی کشمکش کا حل ریفرنڈم یا تازہ انتخابات کی صورت میں نکالا جاسکتاہے- انہوں نے کہاکہ فلسطینیوں کے درمیان اتحاد پیدا کرنے کے لئے مصر اہم کردار ادا کرسکتاہے تاکہ صہیونیوں کی پیدا کردہ داخلی خلفشار کو ختم کیا جاسکے – مصری نے خبردار کیا کہ ناکہ بندی جاری رکھنے سے ’’بدترین نتائج ‘‘ بر آمد ہوں گے ، انہوں نے اپیل کی کہ اقتصادی ناکہ بندی کے خاتمے کے لئے کردار اداکریں- انہوں نے کہاکہ اگر کوئی حادثہ درپیش ہوا تو نگران حکومت اس کا سدباب نہ کرسکے گی –

مختصر لنک:

کاپی