دوشنبه 12/می/2025

بیت المقدس کو جدا نہ کرنے کا قانون منظور

ہفتہ 8-دسمبر-2007

فلسطینی قانون سازکونسل نے متفقہ طور پر ایک قانون منظور کیا ہے جس میں کہاگیاہے کہ بیت المقس شہر کو الگ کرنا جرم ہے اور ایسی کوشش کرنے والا جرم کامرتکب ہوگا- فلسطینی قانون ساز کونسل کے اجلاس میں حماس سے تعلق رکھنے الے ارکان نے موبائل فون کے ذریعے شرکت کی-
فلسطینی قانون ساز کونسل نے اسرائیلی جیلوں میں قیدفلسطینی اراکین کونسل کی منظوری حاصل کرلی تھی تاکہ کورم کا مسئلہ نہ بن سکے – علاوہ ازیں اس اجلاس میں اقتصادی ناکہ بندی اور موجودہ حالات میں سیاسی کمیٹی کی وپورٹ بھی پڑھی گئی، اس کے علاوہ کئی اور معاملات پر بھی بات چیت ہوئی – فلسطینی قانون ساز کونسل کے قائمقام سپیکر ڈاکٹر احمد بحر نے مقبوضہ بیت المقدس میں نئی بستیاں قائم کرنے کے اسرائیلی حکومت کے فیصلے کی مذمت کی ، انہوں نے اقتصادی ناکہ بندی کی وجہ سے غزہ میں تیس مریضوں کے جاں بحق ہونے پر بھی اظہار تشویش کیا-
احمد بحر نے رفح ٹرمینل کے ذریعے حج پر جانے والے فلسطینیوں کی مبارک باد پیش کی، ان کا پہلا دستہ بدھ کے روز سعودی عرب پہنچ رہاہے – فلسطینی قانون ساز کونسل نے اسرائیلی جیلوں سے رہائی پانے والے افراد کو بھی مبارک باد پیش کی، انہوں نے اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں اور عزیز دویک سے بدترین سلوک پر اسرائیلی حکومت کی مذمت کی-

مختصر لنک:

کاپی