دوشنبه 12/می/2025

بیت المقدس میں نئی بستیوں کا قیام ، اناپولیس کانفرنس کے برعکس ہے:حماس

ہفتہ 8-دسمبر-2007

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے مشرقی بیت المقدس میں نئی بستیوں کے قیام کے آغاز کے اسرائیلی اعلان پر شدید نکتہ چینی کی ہے اور کہاہے کہ اسرائیل نے انا پولیس کانفرنس میں قیام امن کے لئے جو وعدے کئے تھے وہ جھوٹے ہیں-
غزہ کی پٹی میں حماس کے ترجمان ڈاکٹر سامی ابوزہری نے کہاکہ انا پولیس کانفرنس میں کئے گئے اعلانات بے نتیجہ ہیں،انہوں نے فلسطینی اتھارٹی کی قیادت سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی حکومت سے مذاکرات کاسلسلہ بند کردے ، انہوں نے کہاکہ موجودہ حالات میں اسرائیل سے مذاکرات بے نتیجہ نہیں رہے – انہوں نے کہاکہ عرب ممالک نے اناپولیس کانفرنس میں شرکت کرکے شدید غلطی کی ہے، انہوں نے کہاکہ صہیونیوں کی کوشش صرف یہ ہے کہ فلسطینیوں کو ان کے حقوق سے محروم کردیا جائے –

مختصر لنک:

کاپی