غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی بڑھتی ہوئی ریاستی دہشت گردی اور حملوں کے پیش نظر اسلامی تحریک مزاحمت(حماس) نے کسی بڑے حملے سے نمٹنے کے لیے جوابی کارروائی کی تیار ی شروع کردی ہے-
حماس کے ترجمان سامی ابو زہری نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حماس حکومت نے تمام عسکری جماعتوں کو جوابی حملے کے لیے تیار رہنے کی تاکید کرنے کے ساتھ ساتھ تمام سکیورٹی اداروں کو بھی ریڈ الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے – ترجمان نے کہا کہ غزہ پر اسرائیل کے تازہ فضائی حملے امریکہ میں ہونے والی امن کانفرنس کے فیصلوں کے تناظر میں کیے جارہے ہیں – اسرائیل پوری منصوبہ بندی کے تحت عسکری تنظیموں خصوصا حماس کے عسکری ونگ عز الدین القسام بریگیڈ کے اراکین کو نشا نہ بنارہا ہے- گزشتہ پانچ دنوں کے دوران قابض اسرائیلی فوج کے فضائی حملوں میں حماس کے بیس سے زیادہ اراکین جام شہادت نوش کر چکے ہیں-
ابو زہری نے مزید کہا کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیل حملے کر رہا ہے جب کہ غرب اردن میں فلسطینی عوام کے خلاف صدر محمود عباس کے زیر کمانڈ ملیشیاکوکھلی چھٹی دی گئی ہے- یہ تمام کارراوئیاں امریکہ میں ہونے والی امن کانفرنس کے نتیجے کے طور پر عمل میں لائی جارہی ہیں- ترجمان نے صدر محمود عباس سے مطالبہ کیا کہ وہ خود کو فلسطینی عوام کانمائندہ قرار دیتے ہیں تو غزہ کے مفلوک الحال شہری انہیں یہ پیغام دے رہے ہیں کہ وہ اسرائیلی چنگل سے نکل آئیں- انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام کو طاقت کے زور سے جھکانے کی تمام کوششیں رائیگاں جائیں گی- اسرائیل غزہ کو فوج کے ذریعے فتح کرنے کا خمار دل سے نکال دے-