اسرائیل نے تل ابیب سے بیرون ملک سفر کرنے کے والے متعدد ایئر لائنوں کو پرواز سے روک دیا ہے-اسرائیلی اخبار’’معاریف‘‘ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی خفیہ اداروں کو ایسی معلومات ملی ہیں جن میں شام کی طرف سے اسرائیلی مسافر طیاروں کو نشانہ بنائے جانے کے منصوبوں کا انکشاف کیا گیاہے-
ان اطلاعات کے منظر عام پر آنے کے بعد بیرون ملک جانے والی تمام پروازوں کے اوقات تبدیل کردیے گئے ہیں ، اس کے علاوہ قاہرہ اوراستنبول جانے والوں پروازوں کو غیر معینہ مدت کے لیے ہنگامی بنیادوں پر روک لیاگیا ہے- رپورٹ میں مزید کہاگیا ہے کہ اسرائیل کو خدشہ ہے کہ شام اسرائیلی مفادات کو نشانہ بنانے کے لیے کسی خاص موقع کی تلاش میں ہے، وہ کسی بھی وقت اسرائیل کے مسافر طیاروں کو نشانہ بنا سکتا ہے- رپورٹ کے مطابق اسرائیلی انٹیلی جنس مزید معلومات کے حصول کے لیے سرگرم ہوگئی ہے اور صورت حال کے یقینی ہونے تک غیر ملکی پروازوں میں مسلسل خلل رہے گا-
یاد رہے کہ نومبر کے پہلے ہفتے میں اسرائیل نے شام کی ایٹمی تنصیبات پر حملہ کر کے اسلحہ کے تین ڈپوتباہ کرنے کا دعوی کیا تھا- اس کے بعد اسرائیل خود کو شامی خطرے سے دوچار قراردے رہا ہے-