دوشنبه 12/می/2025

اسرائیلی جارحیت ، 8 دنوں میں24حماس اراکین شہید

جمعہ 7-دسمبر-2007

گزشتہ ایک ہفتے کے دوران اسرائیلی فوج کی غزہ پر جارحیت میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے- تفصیلات کے مطابق 8 دنوں کے دوران قابض فوج کی فائرنگ سے حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے 22 اراکین کو شہید کردیا گیا- یہ تمام کارروائیاں امریکہ میں منعقدہ امن کانفرنس کے بعد  عمل میں لائی گئی ہیں- دوسری جانب القسام بریگیڈ نے اسرائیلی جارحیت کا مناسب وقت میں بدلہ لینے کی دھمکی دی ہے-
بریگیڈ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہاگیا کہ فلسطینی عوام کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور مجاہدین مناسب وقت میں اسرائیلی جارحیت کا ضرور بدلہ لیں گے- بیان میں مزید کہاگیا کہ اسرائیل نے اناپولیس کانفرنس میں امریکہ اور دیگر ہمنوائوں سے فلسطینی عوام کو قتل عام کا سر  ٹیفکیٹ حاصل کرلیا ہے- اس کانفرنس میں عرب ممالک کی جانب سے بھی فلسطینی عوام کی بہبود کے لیے کوئی خاطر خواہ مقدمہ پیش نہیں کیا جا سکا ،جو عرب ممالک کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے- بیان میں کہا گیا کہ فلسطینی عوام اسرائیلی جارحیت سے کسی صورت میں مرعوب نہیں ہوں گے اور عوام مجاہدین کے شانہ بشانہ  آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں-

مختصر لنک:

کاپی