پنج شنبه 08/می/2025

فلسطینی قیدیوں سے نارروا سلوک پر ریڈ کراس کی مذمت

جمعہ 7-دسمبر-2007

انسانی حقوق کے عالمی ادارے’’ ریڈ کراس‘‘ نے اسرائیلی حکام کی جانب سے قیدیوں کے ملاقاتیوں پر پابندی لگانے کے اور ان سے نارروا سلوک کرنے کی مذمت کرتے ہوئے پابندیاں فوری طورپر اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے- ’’ ریڈ کراس‘‘ کے ڈائریکٹر انٹونی ڈال زیل نے غزہ میں میں قیدیوں کے عزیزواقارب سے ملاقات  کے دوران کہا کہ اسرائیل کے اس اقدام کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے-
 قیدیوں سے ملاقات پر پابندی کا کہیں دنیا میں اصول موجود نہیں- اسرائیل کے اس اقدام سے بنیادی انسانی حقوق پر ضرب پڑتی ہے – زیل نے مزید کہا کہ وہ اسرائیلی حکام سے رابطہ کر کے قیدیوں کے ملاقاتیوں کا معاملہ حل کرنے کی کوشش کریں گے – اس ضمن میں قیدیوں کی بنیادی ضروریات کی فراہمی کے لیے ادویات اور دیگر سازوسامان بھی فراہم کیا جائے گا – دریں اثناء فلسطین میں قیدیوں کی بہبود کے لیے کام کرنے والے ادارے’’واعد‘‘ نے ’’ریڈ کراس‘‘ کی جانب سے قیدیوں کے معاملے کو اٹھانے اور انہیں امداد فراہم کرنے کے بیان پر اطمینان کا اظہا ر کیا ہے-
 ’’واعد‘‘ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہاگیا کہ ریڈ کراس کی کوششیں فلسطینی عوام کے حوالے سے خوش  آئند ہیں – انہیں امید ہے کہ عالمی ادارہ قیدیوں کی بہبود کے لیے مزید ٹھوس اقدامات اٹھائے گا – بیان میں ریڈ کراس سمیت انسانی حقوق کے دیگر اداروں سے مطالبہ کیاگیا کہ اسرائیلی جیلوں میں پابند سلاسل فلسطینیوں کے مسائل کے حل کے لیے فلسطینی عوام سے مل کر کام کریں-

مختصر لنک:

کاپی