دوشنبه 12/می/2025

فلسطینی اسپیکر نے اپنے نام سے منسوب بیان کو بے بنیاد قرار دیا

جمعرات 6-دسمبر-2007

اسیر فلسطینی اسپیکر ڈاکٹر عزیز دویک نے غزہ کے سیکورٹی اداروں کو مصری کمانڈ میں دیئے جانے کے بارے میں اپنے نام منسوب بیان کو بے بنیاد قرار دیا ہے – فلسطینی عربی روزنامے ’’فلسطین الیوم‘‘ کو جیل سے انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ انہوں نے ایسا کوئی بیان جاری نہیں کیا جس میں غزہ کے سیکورٹی اداروں کو مصری کمانڈ میں دیئے جانے کی تجویز دی گئی ہو-
واضح رہے کہ ایک دوسرے عربی اخبار ’’القدس‘‘ کی رپورٹ میں لکھا گیا تھا کہ عزیز دویک غزہ سیکورٹی فورسز کو حکام کے حوالے کرنا چاہتے ہیں- ڈاکٹر عزیز دویک نے کہا کہ انہیں اخبار میں یہ خبر پڑھ کر حیرانگی ہوئی جس میں کہا گیا تھا کہ سپیکر نے غرب اردن میں سلام فیاض کو ایک خط کے ذریعے تجویز دی ہے کہ وہ غزہ فورسز کو مصری سیکورٹی اداروں کے حوالے کرنے کے خواہاں ہیں-
 ڈاکٹر دویک نے مزید کہا کہ اس طرح کی افواہیں حماس اور غزہ حکومت کو کمزور کرنے کی اسرائیلی سازشیں ہیں اور وہ ان سازشوں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے- اسیر فلسطینی سپیکر نے صدر محمود عباس سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کریں اور فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیل سے تعاون کا سلسلہ ختم کردیں-

مختصر لنک:

کاپی