دوشنبه 12/می/2025

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے عباس ملیشیا کا ایک اہلکار شہید

جمعرات 6-دسمبر-2007

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے صدر محمود عباس کے زیر کمانڈ سیکورٹی اہلکار شہید کردیا گیا- تفصیلات کے مطابق بیت لحم میں اسرائیلی گشتی پارٹی نے ڈیوٹی پر فرائض انجام دینے والے 35 سالہ محمد خلیل صلاح کو اس وقت گولیاں مار کر شہید کردیا جب وہ انکم ٹیکس چیک پوائنٹ پر کھڑا سیکورٹی کے فرائض انجام دے رہا تھا-
 خلیل کے سر اور پیٹ میں متعدد گولیاں لگیں اور شدید زخمی حالت میں اسے ہسپتال لایا گیا جہاں کچھ ہی دیر کے بعد وہ دم توڑ گیا- دریں اثناء حملہ آور فوجیوں کی متعلقہ یونٹ نے واقع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فلسطینی حکام سے معافی مانگ لی ہے- یونٹ کے ترجمان نے کہا کہ پولیس اہلکار غلطی سے نشانہ بن گیا جبکہ اسرائیلی فوج مزاحمت کاروں کا تعاقب کررہی تھی اور انہیں پکڑنا چاہتی تھی- ترجمان نے مزید کہا کہ اس واقع سے عباس ملیشیا اور اسرائیلی حکام کے درمیان سیکورٹی تعاون پر کوئی فرق نہیں پڑے گا تاہم انہوں نے کہا کہ فوج کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آئندہ اس معاملے میں احتیاط برتیں-

مختصر لنک:

کاپی