اسرائیل نے ایران کے خلاف فوجی کاروائی کے اخراجات برداشت کرنے کی امریکہ کو پیش کش کی ہے- اسرائیلی وزیراعظم ایہود اولمرٹ نے امریکی صدر جارج ڈبلیو بش کو کہاہے کہ وہ ایران کے خلاف حملے کے اخراجات برداشت کرنے کے لئے تیار ہیں-
تل ابیب سے عبرانی زبان میں شائع ہونے والے اخبار یدیعوت احرونوت کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم تہران کے خلاف فوجی کارروائی کے زیادہ متمنی ہیں جبکہ امریکی انتظامیہ اخراجات کے باعث تردد کا شکار ہے – ایہود اولمرٹ نے امن کانفرنس کے موقع پر جارج بش سے علیحدگی میں ملاقات کی تھی اور ایران کے حوالے سے اقدامات کرنے کے بارے میں غور وخوض کیاہے-
اخبار نے ایہود اولمرٹ کے قریبی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ ملاقات بہت اہم تھی – ایہود اولمرٹ نے جارج بش سے علیحدگی میں ہونے والے مذاکرات میں واضح کیا کہ ایران کے خلاف فوجی کارروائی مشکل ضرورمگر اسرائیل فوجی کارروائی کے اخراجات برداشت کرسکتا ہے –