جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ کے انسانی المیے پر عرب لیگ کا اظہار تشویش

جمعرات 6-دسمبر-2007

غرب اردن اور غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کے بڑھتے ہوئے حملوں پر عرب لیگ نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے- عرب لیگ کے سربراہ عمر موسی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کی جارحانہ پالیسیاں قیام امن کی راہ میں رکاوٹ ہیں-
 اسرائیل فلسطینی عوام کے بنیادی حقوق کو پامال کر کے خطے میں امن کی امید رکھتا ہے- انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسرائیل فوج کشی کا سلسلہ ختم کرے اور غزہ سے پابندیاں اٹھائے- اگر ایسا نہ کیا گیا تو خطے میں بڑا انسانی بحران پیدا ہوسکتا ہے-
عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل نے اقوام متحدہ یورپی یونین روس اور امریکہ پر مشتمل چار رکن سربراہی کمیٹی سمیت عالمی برادری سے بھی فلسطینی عوام کی بہبود کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھانے کا بھی مطالبہ کیا-

مختصر لنک:

کاپی