شنبه 03/می/2025

اسرائیل میں روٹی کی قیمتوں میں اضافہ

جمعرات 6-دسمبر-2007

اسرائیلی حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کے بعد روٹی کی قیمت میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے- وزیر تجارت ایلے ایشائے نے روٹی کی قیمتوں میں اضافے کی مخالفت کی تھی لیکن حکومت نے غریب طبقے کو قیمتوں کے اضافے کے عوض میں آٹھ کروڑ شیکل سب سڈی دینے کا اعلان کیا جس کے بعد وزارت تجارت بھی روٹی کی قیمتوں میں اضافے پر راضی ہوگئی –
 روٹی پلانٹ مالکان نے دودھ کی قیمتوں میں 12.5فی صد اور گندم کی قیمت میں 35 فیصد اضافے کے بعد موجودہ قیمت پر بازار میں روٹی سپلائی کرنے سے انکار کردیاتھا جس کے بعد بازار میں روٹی کا بحران پیدا ہوگیاتھا-

مختصر لنک:

کاپی