دوشنبه 12/می/2025

یورپی یونین نے غزہ کے محاصرے کی مخالفت کردی

بدھ 5-دسمبر-2007

یورپی کمیشن نے غزہ کی پٹی کی اقتصادی ناکہ بندی جو گزشتہ پانچ ماہ سے جاری ہے پر شدید تنقید کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ ان راہداریوں کو دوبارہ کھولا جائے تاکہ فلسطینیوں کی مشکلات کو کم کیا جاسکے-
 قانون ساز کونسل کے رکن جمال الخدری کو یورپی کمیشن امور خارجہ کے چیئرمین کی جانب سے یکجہتی کا ایک پیغام موصول ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اس ناکہ بندی کے بدترین نتائج مرتب ہوں گے اور اپیل کی ہے کہ اس محاصرے کو ختم کیا جائے- یورپی کمیشن کے پیغام میں کہا گیا ہے کہ یورپی کمیشن کو اسرائیلی کابینہ کے اس فیصلے پر شدید تشویش ہے کہ ایندھن کی فراہمی کو محدود کردیا جائے-
بیان میں راہداریوں کی بندش پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ اقتصادی سطح پر اس کے شدید اثرات مرتب ہوں گے- یورپی کمیشن نے مطالبہ کیا کہ راہداریوں کو مولا جائے- انہوں نے کہا کہ یورپی کمیشن صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لے رہا ہے-
الخدری نے یورپی کمیشن سے مطالبہ کیا کہ غزہ کی ’’تباہ کن‘‘ صورتحال کو تبدیل کرنے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے- انہوں نے رفح ٹرمینل تک ایک گروپ کے ہمراہ مارچ کیا تاکہ مصری افراد کے مارچ سے جاملیں جس کا انعقاد مصر کی لیبر پارٹی نے کیا تھا اور اس کی قیادت اس کے سیکرٹری مجدی حسین کررہے تھے-

مختصر لنک:

کاپی