شنبه 03/می/2025

غزہ پر کنٹرول کے لیے اسرائیل محمود عباس کی مدد کرے: ہارٹز

بدھ 5-دسمبر-2007

اسرائیلی وزیر اعظم چاہتے ہیں کہ غزہ کی پٹی سے حماس کا کنٹرول ختم کردیا جائے اور فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس اور ان کے سیکورٹی حکام کا اقتدار وہاں قائم کردیا جائے- اسرائیلی روزنامے ’’ہارٹز‘‘ کے مطابق محمود عباس جلد ہی غزہ کی پٹی میں اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے-
 انہوں نے کہا کہ غزہ کا کنٹرول سنبھالنے کے لیے ضروری ہے کہ اسرائیلی فوجی دستے غزہ میں فوجی کارروائی کریں- ’’ہارٹز‘‘ کے تجزیہ کار زوی بارل نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایسی کارروائی کی گئی تو محمود عباس لوگوں کے سامنے دشمن کا ساتھی بن کر سامنے آئیں گے- اسرائیلی سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجی دستوں اور فلسطینی اتھارٹی کے سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان اوسلو معاہدہ کے بعد غیر معمولی تعاون بڑھا ہے- اسرائیلی روزنامے ’’معاریف‘‘ کے مطابق سیکورٹی تعاون اور مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں سے یہ مراد ہے کہ حماس کی قوت میں کمی آگئی ہے-
انہوں نے کہا فوجی قوت میں اضافے سے حماس کی حمایت کو کم نہیں کیا جاسکتا- نابلس شہر میں فلسطینی اتھارٹی کے سیکورٹی حکام نے اکاون سالہ زھیر لبادہ کو دوسری بار گرفتار کیا- جنوبی لبنان میں جن لوگوں کو جلا وطن کیا گیا تھا یہ ان میں سے ایک ہیں- وہ گردے کے امراض کا شکار ہیں- ان کے خاندان نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ مداخلت کریں اور ان کی رہائی کو یقینی بنائیں-

مختصر لنک:

کاپی