فلسطین قانون ساز کونسل کے چیئرمین نے عرب اور مسلم ممالک سے اپیل کی ہے کہ فلسطینیوں پر جو پابندی عائد کی گئی ہے اس کو اٹھانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں- فلسطین قانون ساز کونسل کے قائم مقام سپیکر ڈاکٹر احمد بحر نے کہا ہے کہ غزہ میں موجود فلسطینی اسرائیلی ناکہ بندی کی وجہ سے بدترین حالات کا شکار ہیں اور وہاں زندگی بالکل برباد ہو کر رہ گئی ہے-
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی عائد ناکہ بندی کی وجہ سے شدید بیمار فلسطینی روزانہ شہید ہو رہے ہیں کیونکہ اسرائیل انہیں علاج کے لیے باہر جانے کی اجازت نہیں دیتا- انہوں نے ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا کہ جو اس ناکہ بندی کے خاتمے کے لیے جدوجہد کرتے رہے ہیں- انہوں نے فلسطینیوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں تاکہ ظالمانہ ناکہ بندی کا خاتمہ ہو سکے-
اسی اثناء میں 37 سالہ فلسطینی گردوں کے ناکارہ ہونے کے سبب جاں بحق ہوگیا اسے علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں ملی تھی- میڈیکل ذرائع کے مطابق علاج کے لیے باہر نہ جاسکنے اور جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 29 ہوچکی ہے- فلسطینی اتھارٹی کی نگران حکومت میں وزیر صحت ڈاکٹر باسم نعیم نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں شدید امراض کے مریضوں میں اضافہ ہو چکا ہے- ان میں کینسر کے 450 گردے ناکارہ ہونے کے 400 اور دل کے 450 مریض ہیں-