شنبه 03/می/2025

تورات کی تعلیم کے بہانے اسرائیلی نوجوانوں کا لازمی فوجی سروس سے فرار

بدھ 5-دسمبر-2007

اسرائیلی فوج میں افرادی قوت کے کمانڈر جنرل العبزیرشطرین نے حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں میں فوج سے بھاگنے کے رجحان میں اضافہ ہو رہاہے –
انہوں نے کہاکہ لازمی فوجی سروس سے راہ فرار اختیار کرنے والوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہو تاجا رہاہے – فوج سے بھاگنے کا رجحان مذہبی نوجوانوں اور صہیونی جماعتوں کے کارکنان تک پہنچ چکاہے- مذہبی نوجوان تورات کی تعلیم کے حصول کا بہانہ بنا کر لازمی فوجی سروس سے راہ فرار اختیار کرتے ہیں- اسرائیلی فوج میں ’’ہناحل ‘‘کے نام سے باقاعدہ بریگیڈ ہے جو مذہبی یہودی نوجوانوں پر مشتمل ہے –

مختصر لنک:

کاپی