دوشنبه 12/می/2025

اسرائیلی فوجیوں سے جھڑپ میں چار مجاہدین شہید

منگل 4-دسمبر-2007

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے عسکری بازو قسام بریگیڈ سے تعلق رکھنے والے تین افراد اس وقت شہادت پا گئے کہ جب ان کی اسرائیلی خصوصی دستوں سے شمالی غزہ کی پٹی میں بیت لحیہ کے مقام پر جھڑپ ہوئی – اس سے چند گھنٹے قبل قسام کے مجاہد بسام الحلو نے مشرقی غزہ میں وفات پائی تھی-
قسام کے ایک کمانڈر کا کہناہے کہ تین مجاہدین نے بیت لحیہ کے علاقے میں اسرائیلی خصوصی دستوں کے خلاف مورچہ بندی کرکے خصوصی دستوں کو نقصان پہنچایا – اسی اثناء میں اسرائیلی اپاچی ہیلی کاپٹروں نے نیچی پرواز سے آئے ہوئے قسام بریگیڈ کے تینوں مجاہدین کا نشانہ لیا جس سے وہ فوری طور پر شہید ہوگئے – قسام کمانڈر نے بتایا کہ تینوں مجاہدین نے چند روز قبل اسرائیلی خصوصی دستوں کے ایک اہلکار کا ٹھکانہ تلاش کرلیاتھا، انہوں نے اسرائیل کی فوجی کشتی پر آرپی جی گن سے حملہ کیا لیکن وہ کشتی عطاطرہ سمندر کے ساحل تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئی –
اسرائیلی وزیر دفاع ایہودباراک کے حوالے سے اسرائیلی اخبارات میں یہ خبر آچکی ہے کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کے خلاف بھرپور کاروائی کی جائے گی -فلسطینی قانون ساز کونسل کے قائمقا م سپیکر ڈاکٹر احمد بحر نے کہا کہ اسرائیلی قابض انتظامیہ چاہتی ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے اہل کاروں کے اہلکار اسرائیلی حکومت کے اشاروں پر کام کریں –
ڈاکٹر احمد بحر نے کہاکہ جب چند اہلکاروں نے اسرائیلی حکومت کی با ت ماننے سے انکار کیا تو اسرائیلی فوجی دستوں نے انہیں گرفتار رکرلیا اور ان کے سیکورٹی ہیڈکوارٹر پرحملہ کردیا لیکن جن لوگو ں نے اسرائیل کے ساتھ تعاون کیا اور ان کو مدد فراہم کی –
ڈاکٹر بحر نے کہا کہ اسرائیلی فوجی دستے سیکورٹی اہلکاروں کو اس لئے نشانہ بنا رہے ہیں کیونکہ ان اہلکاروں کی اکثریت فلسطینی مزاحمت سے ہمدردی رکھتی ہے – قائمقام سپیکر نے فلسطینی پولیس سے اپیل کی کہ وہ شہریوں سے معاملہ کرتے ہوئے قوانین کی پاسداری کریں-

مختصر لنک:

کاپی