اسرائیلی پارلیمنٹ میں عرب رکن جمال زحالقہ نے اسرائیلی ایٹمی ری ایکٹر دیموناکے باعث فضا پر پڑنے والے اثرات اور ملک میں محسوس کئے جانے والے زلزلے کے جھٹکوں کے حوالے سے بین الاقومی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے-
جمال زحالقہ نے کہاکہ دیمونا ایٹمی ری ایکٹر کے باعث سانحہ اور بحران پیدا ہوسکتاہے- اس سلسلے میں اسرائیلی حکومت کی طرف سے کرائی جانے والی یقین دہانی قابل اعتماد نہیں ہے- انہوں نے الزام لگایا ہے کہ حکومت دیموناایٹمی ری ایکٹر سے خارج ہونے والی شعاعوں کے خطرات کے حوالے سے معلومات چھپا رہی ہے-