اسلامی تحریک مزاحمت(حماس) نے اسرائیل کی جانب سے غزہ کی بجلی اور ایندھن روکنے کے فیصلے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ایندھن کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا ہے-
غزہ میں حماس کے ترجمان طاہر نونو نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل غزہ کے شہریوں کے خلاف دشمنانہ پالیسی پر عمل پیرا ہے- ایندھن کی فراہمی روکنے کے فیصلے کے ذریعے غزہ کا نظام زندگی مفلوج کرنے کی ساز ش کی جارہی ہے – انہوں نے کہا کہ ایندھن بند کرنے کے فیصلے سے غزہ میں ہسپتالوں اور مواصلات کا نظام زندگی بھی درہم برہم ہور ہا ہے اور ہزاروں افراد کی زندگیاں خطرے میں ہیں- ترجمان نے کہا کہ اسرائیل نے اہل غزہ کو جمہوریت پسندی کی اجتماعی سزا دینا شروع کی ہے اور انہیں تڑپا تڑپا کر ماراجارہا ہے –
قابض اسرائیل نے نہ صرف غزہ کا ایندھن بند کردیا ہے بلکہ صبح شام حملوں کے ذریعے شہریوں کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے- حماس کے ترجمان نے مزید کہا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ کا ایندھن روکنا معصوم شہریوں کے خلاف ایک نیا اعلان جنگ ہے، وہ اس فیصلے کو کسی صورت بھی قبول نہیں کرتے-طاہر نونو نے عالمی برادری، عرب ممالک اور امت مسلمہ سے غزہ کے شہریوں کو درپیش مسائل اور اسرائیلی جارحیت سے نجات دلانے کے لیے ٹھو س اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا –