دوشنبه 12/می/2025

اسرائیل کو تسلیم کیے بغیر امن کانفرنس کے مثبت نتائج برآمد نہیں ہوں گے: اولمرٹ

پیر 3-دسمبر-2007

اسرائیلی وزیر اعظم ایہود اولمرٹ نے کہا ہے کہ گزشتہ ماہ کے آخر میں امریکہ میں منعقدہ امن کانفرنس کے بہتر نتائج اس صورت میں برآمد ہوسکتے ہیں بشرطیکہ عرب ممالک اسرائیل کو بطور یہودی ریاست کے تسلیم کرلیں-
اسرائیلی کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانفرنس کے نتائج کامیاب بنانے کے لیے امریکی صدر جارج بش کی تجاویز کے مطابق روڈ میپ پر عمل درآمد ضروری ہے- ایک فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے مجوزہ روڈ میپ پر مرحلہ وار کام کرنے کی ضرورت ہے- اس مقصد کے لیے عرب ممالک اور فلسطینی قیادت کو بھرپور تعاون کرنا ہوگا- انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو یہودی ریاست تسلیم کرنے سے ہی آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی ضمانت دی جاسکتی ہے-
 انہوں نے کہا کہ مستقبل کے مذاکرات میں القدس کو مذاکرات کا موضوع نہیں بنایا جائے گا، کیونکہ یہودی وطن کا تصور القدس کے بغیر ممکن نہیں- انہوں نے بے دخل کیے گئے لاکھوں فلسطینیوں کی واپسی کے کسی بھی امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ شمالی فلسطین میں اب صرف یہودیوں کا حق ہے-

مختصر لنک:

کاپی