اسرائیل کے اٹارنی جنرل مینی مزوز نے غزہ کی پٹی کو بجلی کی سپلائی میں کمی کا اعلان کیا ہے- انہوں نے کہا کہ غزہ کو بتدریج بجلی کی سپلائی میں کمی کی جائے گی-
سیکورٹی کی خاص ٹیم نے عدالت کو یقین دہانی کرائی ہے کہ بجلی کی سپلائی میں کمی سے غزہ کے شہریوں کو نقصان نہیں پہنچے گا- اٹارنی جنرل کے مطابق سیکورٹی ادارہ اس بات کا پابند ہوگا کہ غزہ میں کوئی انسانی بحران پیدا نہ ہونے دیا جائے- انہوں نے کہا کہ بجلی کی سپلائی میں کمی کے حوالے سے غزہ کو خبردار کردیا گیا ہے-