جمعه 15/نوامبر/2024

یورپی یونین کا غزہ کی حالت زار پر اظہار تشویش

اتوار 2-دسمبر-2007

غزہ میں اسرائیل کی مسلط کردہ معاشی ناکہ بندی سے ابتر انسانی حالت پر یورپی یونین نے تشویش کا اظہار کیا ہے- یورپی یونین کی خارجہ کمیٹی کے چیئرمین لیونڈاس تیز بیسدس نے فلسطین پیپلز ڈیموکریٹک فرنٹ کے چیئرمین سے ملاقات میں کہا کہ یورپ کو غزہ میں انسانی بحران پر گہری تشویش ہے اور یورپی یونین غزہ کے شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی-
 انہوں نے کہا کہ غزہ میں ایندھن کی فراہمی روکنے کے اسرائیلی فیصلے پر یورپی یونین نے مخالفت کی اور ایندھن کی فراہمی جاری رکھنے پر مجبور کیا- چیئرمین خارجہ کمیٹی نے مزید کہا کہ یورپی برادری جلد اپنے نمائندے غزہ بھیج کر حالات کا جائزہ لے گی اور شہریوں کی امداد کے مختلف شعبوں میں کام کرنے پر غور کیا جائے گا- دوسری جانب پیپلز ڈیموکریٹک فرنٹ کے چیئرمین نے یورپی یونین کے نمائندے کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا- انہوں نے یورپی یونین سے بھی غزہ کے شہریوں کی بہبود کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے پر زور دیا-

مختصر لنک:

کاپی