گزشتہ ماہ نومبر میں اسرائیلی افواج کی ریاستی دہشت گردی میں 32 فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا- عرب خبر رساں ادارے ’’قدس پریس‘‘ کی رپورٹ کے مطابق ماہ نومبر کے آغاز سے اختتام تک دراندازیوں اور ٹارگٹ کلنگ کی درجنوں وارداتیں کی گئیں-
رپورٹ کے مطابق رواں سال کے گیارہ ماہ میں اب تک شہداء کی تعداد 348 ہوچکی ہے، جبکہ ستمبر 2000ء کے بعد سے اب تک 4 ہزار 910 فلسطینی شہید کیے جاچکے ہیں- رپورٹ کے مطابق سالانہ شہداء کی تعداد اس طرح ہے- 2001ء میں 900، 2002ء میں 1115، 2003ء میں 893، 2004ء میں 912، 2005ء میں 240 اور 2006ء میں 692 فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا- رپورٹ کے مطابق رواں سال ماہانہ شہداء کی تعداد کچھ یوں ہے- جنوری میں 14 افراد شہید، فروری 13، مارچ 11، اپریل 22، جون 30 ، جولائی 45، اگست 66، ستمبر 55، اکتوبر 39 اور نومبر میں 32 شہری شہید کردیئے گئے-