قابض اسرائیلی افواج کی ریاستی دہشت گردی میں نومبر میں 6 سو فلسطینی گرفتار کرلیے گئے- عالمی ادارۂ انسانی حقوق کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق یکم نومبر سے 30 نومبر تک یومیہ 20 افراد کو گرفتار کیا گیا-
گرفتار شدگان میں حماس حکومت کے اراکین قانون ساز کونسل، حکومتی نمائندوں اور مزاحمتی و عسکری تنظیموں کے راہنماء بھی شامل ہیں- رپورٹ کے مطابق قابض افواج نے ایک ماہ کے دوران ملازمت کی تلاش کے لیے جانے والے 2 سو مزدوروں کو بھی گرفتار کرلیا- رپورٹ کے مطابق گرفتار شدگان میں 6 خواتین اور 38 بچے بھی شامل ہیں-
بیشتر گرفتاریاں غرب اردن کے مختلف علاقوں سے کی گئیں- نابلس سے 100، الخلیل سے 83، غزہ سے 80، طولکرم سے 39، رام اللہ سے 34، قلقیلیہ سے 26، بیت لحم سے 21 اور سلفیت کے علاقے سے 16 شہریوں کو گرفتار کرلیا گیا- رپورٹ کے مطابق اسرائیلی جیلوں میں اب تک فلسطینی قیدیوں کی تعداد 11700 سے تجاوز کرچکی ہے-