چهارشنبه 30/آوریل/2025

محمود عباس اسرائیلی تعاون سے حماس کا تختہ الٹنا چاہتے ہیں: اسرائیلی اخبار

اتوار 2-دسمبر-2007

عبرانی اخبار ’’ہارٹز‘‘ نے انکشاف کیا ہے کہ فلسطینی صدر محمود عباس غزہ میں اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کی حکومت سے خائف ہیں اور اسرائیل سے ملکر حماس کا تختہ الٹنا چاہتے ہیں- رپورٹ کے مطابق اسرائیل بھی غزہ میں الفتح اور فلسطینی اتھارٹی کا کنٹرول بحال کرنا چاہتا ہے- اس مقصد کے لیے وزیر اعظم ایہود اولمرٹ نے صدر عباس کو ہر ممکن تعاون کی پیشکش کررکھی ہے- اولمرٹ انتظامیہ نے خود کو غزہ میں حماس حکومت کے خاتمے اور فتح کے قدم مضبوط کرانے کی ذمہ دار قرار دیتی ہے-
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل سے صدر عباس کے مسلسل تعاون کی وجہ سے خود صدر عباس اپنی قوم میں غیر مقبول ہوتے جارہے ہیں- غزہ میں فوج کشی اور حماس کا تختہ الٹنے کے لیے اسرائیلی افواج کو استعمال کیا گیا تو فلسطینی عوام صدر عباس کو اسرائیلی فوج کا نمائندہ قرار دے کر مسترد کردیں گے- رپورٹ کے مطابق غرب اردن میں اسرائیلی افواج اور عباس ملیشیا میں 1993ء کے بعد پہلی مرتبہ مزاحمت کے خلاف ہم آہنگی پیدا ہوئی- غرب اردن کی طرز پر اسرائیل، امریکہ اور صدر عباس غزہ سمیت فلسطین کے دیگر علاقوں میں بھی فوجی ہم آہنگی چاہتے ہیں-

مختصر لنک:

کاپی