دوشنبه 12/می/2025

غزہ کی پٹی کی ناکہ بندی سے مصری عورت جاں بحق

اتوار 2-دسمبر-2007

ایک مصری عورت جو غزہ کی پٹی میں رشتہ داروں سے ملنے آئی تھی ، غزہ میں انتقال کر گئی ، اس نے کئی بار کوشش کی کہ واپس مصر جائے اور اپنا علاج کراسکے لیکن گزشتہ چھ ماہ سے جاری ناکہ بندی کی وجہ سے وہ واپس نہ جاسکی –
فلسطین کے طبی ذرائع کے مطابق پچپن سالہ رابعہ ناجی خو طنطا کی رہنے والی تھی اور شدید بیمار تھی ، علاج نہ کراسکی کیونکہ اس کے پیچیدہ مرض کاغزہ کی پٹی میں علاج مہیا نہ تھا- رابعہ کی شادی فلسطینی مرد سے ہوئی تھی ، رابعہ کی موت کے بعد نومبر کے مہینے میں طبی علاج نہ مہیاہونے کے سبب جاں بحق ہونے والوں کی تعداد چھبیس ہوچکی ہے –
قبل ازیں ، مصر کی سیکورٹی فورس نے مصر کی لیبر پارٹی اور دیگر پارٹیوں کی جانیب سے رفح سرحد پر جا کر مظاہرہ کرنے سے روک دیا ،وہ غزہ کی پٹی میں رکے ہوئے افراد کے ساتھ یکجہتی کااظہار کررہے تھے اور رفح سرحد پر روکے گئے سامان اور افراد کو جانے کی اجازت دینے کا مطالبہ کررہے تھے – لیبر پارٹی کے سیکرٹری جنرل مجدی حسین کی قیادت میں مظاہرین قاہرہ کی طرف روانہ ہوگئے ، ان کا مطالبہ تھا کہ رفح سرحد کے دونوں جانب روکے گئے افراد کو سرحد پار کرنے کی اجازت دی جائے –
اس کارواں کو چھ مقامات پر روکا گیا ، آخری رکاوٹ پر مصر کی سیکورٹی فورس نے بہت بڑی تعداد میں پولیس اہلکار اکٹھے کرلئے اور العرش سے 25 کلومیٹر پہلے اور رفح سے ساٹھ کلو میٹر پہلے کاروان کو روک لیا-

مختصر لنک:

کاپی