اسرائیلی ذرائع ابلاغ کو مانیٹر کرنے والے میڈیا ذرائع نے فتح سے تعلق رکھنے والی ویب سائٹس پر نے والی ان خبروں کی تردید کی ہے کہ اسرائیل کے وزیرداخلہ نے کہاہے کہ فتح پر حملے کے وقت فتح کے مجاہدین سب سے آگے ہوں گے اور حماس کی قیادت ، خندقوں میں پناہ لینے پر مجبور ہوجائے گی- ذرائع کا کہناہے کہ اسرائیلی ذرائع ابلاغ ، اخبارات ،ویب سائٹس پر ایسی کوئی خبر موجود نہیں ہے تاہم عربی زبان میں صحافیوں کو ایک پیغام موصول ہوا ہے کہ جس میں بھیجنے والے نے دعوی کیا ہے کہ وہ اسرائیلی اخبار یدیعوت احرانوت سے تعلق رکھتاہے –
ذرائع کے مطابق تمام صحافیوں کا اعلان ہے کہ یہ ای میل حماس سے تعلق رکھنے والے کسی فرد نے تیار کی ہے جس کا کام ہی یہ ہے کہ جھوٹی خبریں جاری کرے اور یہ بھی دعوی کرے کہ ان کا مرحوم یاسرعرفات یا اسرائیلی اخبارات سے تعلق ہے ، یہ فرد اسرائیلی فوج پر فتح کی جانب سے حملوں کی خبریں بھی جاری کرتاہے – حماس کا کہناہے کہ اسرائیلی افسر کے نام سے جاری کی گئی خبروں پر ردعمل ظاہر کرنا ضروری نہیں ہے –
