اسرائیلی وزیرداخلہ آفے دیختر نے غزہ کی پٹی کے خلاف فوجی آپریشن کو حتمی قرار دیا ہے – انہوں نے کہاکہ فوجی آپریشن کا فیصلہ ہوچکا ہے – آپریشن مسلسل فضائی حملے ، حماس کو مزید بڑھنے سے روکنا اور اس کی فوجی صلاحیت کے خاتمے کے تین مراحل پر مشتمل ہے –
انہوں نے کہاکہ امریکہ میں منعقدہ مشرق وسطی امن کانفرنس مغربی کنارے کے حالات کے حوالے سے تھی- غزہ کی پٹی سے کوئی امید نہیں ہے – اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) فدائیوں کی فوج بن گئی ہے -حماس مسلح اور باقاعدہ فوج ہے – حماس کے خلاف کارروائی حزب اللہ سے مختلف ہوگی – حزب اللہ حکومت کا ایک حصہ تھی جبکہ حماس ایک ریاست ہے جسے اسرائیل نے پہلے دشمن ریاست قرار دے رکھاہے-