فلسطین میں حزب التحریر نے صدر محمود عباس کی پالیسیوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کی پالیسیوں کو اللہ اور اس کے رسول سے خیانت قرار دیا ہے- حزب التحریر کی جانب سے فلسطین کے مختلف علاقوں میں چسپاں کیے گئے پوسٹرز میں صدر عباس کو فلسطینی عوام کا سوداگر قرار دیا ہے-
پوسٹر میں امریکی صدر بش اور اسرائیلی وزیر اعظم ایہود اولمرٹ کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ دونوں شخصیات دنیا بھر میں مسلمانوں اور معصوم انسانوں کے خون کے ذمہ دار ہیں- دنیا بھر میں یہ اپنی فوجوں اور کرائے کے ایجنٹوں کے ذریعے امت مسلمہ کا خون بہا رہے ہیں- فلسطین میں صدر محمود عباس کو استعمال کرتے ہوئے فلسطین کی نسل کشی کی جارہی ہے- حزب التحریر نے اناپولیس کانفرنس کے فیصلوں کو مسترد کرتے ہوئے ان کے خلاف تحریک جاری رکھنے کا عزم کا اعادہ کیا-