پاکستان نے فلسطینی باشندوں کے حق خودارادیت، آزاد و خود مختار فلسطینی ریاست اور قبلہ اول کی یہودی قبضہ سے آزادی کی بھرپور حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے-
اسرائیلی مظالم کا شکار فلسطینی باشندوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے عالمی دن کے موقع پر نیویارک میں او آئی سی وزراء خارجہ اجلاس کیلئے اپنے پیغام میں پاکستان کے وزیر خارجہ انعام الحق نے کہا کہ فلسطینی باشندوں کو حق خود ارادیت دیتے ہوئے ان کیلئے آزاد وطن کا قیام عمل میں لایا جائے جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہو- انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کا حل اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے اور اس مسئلہ کی بنیادی وجہ اسرائیل کا فلسطینی علاقوں پر قبضہ ہے-
وزیر خارجہ انعام الحق کا پیغام اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر منیر اکرم نے پڑھ کر سنایا- پیغام میں کہا گیا ہے کہ او آئی سی کا مسئلہ فلسطین سے گہرا تعلق ہے اور تمام مسلم ممالک اس مسئلہ کے پرامن اور انصاف پر مبنی حل کا پختہ عزم کیے ہوئے ہیں- پیغام میں مسئلہ فلسطین کے انصاف پر مبنی بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کا مطالبہ کیا گیا اور اسرائیل سے مقبوضہ بیت المقدس تمام فلسطینی اور عرب علاقے خالی کرانے کو کہا گیا-