دوشنبه 12/می/2025

مساجد کا محاصرہ کر کے حزب التحریر کے کارکنان کی گرفتاریاں ایک شہید

ہفتہ 1-دسمبر-2007

فلسطینی صدر محمود عباس کو براہ راست جوابدہ سیکورٹی فورسز نے طولکرم میں متعدد مساجد کا محاصرہ کر کے حزب التحریر کے متعدد کارکنان کو گرفتار کرلیا- حزب التحریر کے کارکنان کو گرفتار کرنے کی کارروائی فلسطینی اتھارٹی کو خائن کسنے کے الزام میں کی گئی ہے-
 حزب التحریر نے مشرق وسطی میں منعقدہ کانفرنس کو علی الاعلان مسترد کردیا تھا- اور اس کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے ہیں- حزب التحریر کی طرف سے جاری کردہ بیان میں فلسطینی صدر پر الزام لگایا گیا ہے کہ وہ اسرائیل کے غلام بن گئے ہیں- انہوں نے اللہ اور اس کے رسول اور مسلمانوں سے خیانت کی ہے- بیان میں مغربی کنارے میں حزب التحریر کے جلوسوں پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے مسلح غنڈوں نے حزب التحریر کے جلوس پر وحشیانہ حملہ کیا-
حملے اسرائیل کی طرف سے دیا گیا اسلحہ استعمال کیا گیا- آنسو گیس کا استعمال کیا گیا اور گولیاں چلائی گئیں- ان حملوں میں حزب التحریر کا نوجوان ھشام البرادی شہید ہوا- ھشام البرادی پر قریب سے گولی چلائی گئی تھی-

مختصر لنک:

کاپی