دوشنبه 12/می/2025

غزہ پرحملے کے لیے اسرائیلی فوج کی نقل وحرکت میں اضافہ

جمعہ 30-نومبر-2007

امریکہ میں منعقدہ مشرق وسطی امن کانفرنس کے بعد اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں کسی بڑے  آپریشن کے لیے فوجی نقل وحرکت میں اضافہ کردیا ہے- تفصیلات کے مطابق غزہ کے شمالی سرحد کے ساتھ ٹینک، توپیں، بکتر بند گاڑیاں اور فوج میں اضافہ کردیا گیا ہے-
 سرحد سے ملحقہ علاقوں میں مورچے بھی کھودے جارہے ہیں- دوسری جانب اناپولس کانفرنس کے بعد اسرائیل نے غزہ میں فضائی حملوں میں اضافہ کردیا ہے-گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ایک درجن کے قریب شہری شہید کیے جا چکے ہیں- عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے سرحد کے ساتھ خطرے کے سائرن بھی بجائے گئے ہیں اور فوجی نقل وحرکت کے بعد کئی علاقوں کو حساس قراردیا جا رہا ہے-
 دریں اثناء حماس نے بھی کسی بھی اسرائیلی حملے سے نمٹنے کے لیے سکیورٹی اہلکاروں کو الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے- حماس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ فلسطینی عوام کسی بھی اسرائیلی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں-

مختصر لنک:

کاپی