دوشنبه 12/می/2025

بش نے فلسطینی ریاست کے قیام کا اعلان نہیں بلکہ خواہش کا اظہار کیا :ابو زھری

جمعہ 30-نومبر-2007

اسلامی تحریک مزاحمت ( حماس)نے انا پولیس میں ہونے والی کانفرنس کو ناکام قرار دیا اور اقرار کیا کہ اسرائیلی ،فلسطینی ،عرب اور عالمی نمائندوں نے اپنی تقاریرمیں انا پولیس کانفرنس کی ناکامی کا اعتراف کیا –
غزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت (حماس)کے ترجمان ڈاکٹرسامی ابو زھری نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کانفرنس کی ناکامی کو چھپانے کے لئے اور حماس کو کمزرو کر نے کے لئے اسرائیل غزہ کی پٹی میں اپنی کارروائیوں میں اضافہ کر سکتا ہے-
انہوں نے کہا کہ بش نے فلسطینی ریاست کا اعلان نہیں کیا بلکہ مذاکرات کی خواہش کا اظہارکیاجو کہ پیچھے کی طرف قدم اٹھانے کے مترادف ہے کیونکہ دونوں فریقوں کے درمیان مذاکرات پہلے سے ہی چل رہے تھے ،جن کو نئے سرے سے چلانے کا اعلان ہوا ہے،
انہوں نے کہا کہ بش نے اپنی تقریر میں اسرائیل کا یہودی ریاست کے طور پر تذکرہ کیا-اس کا مطلب ہے کہ فلسطینی مجاہدین کے حق واپسی سے لاتعلقی پیدا کر لی جائے –

مختصر لنک:

کاپی