برطانوی حکومت نے فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمودعباس کے سیکورٹی حکام کے لئے نصف بلین ڈالر کی امداد کا اعلان کیا – برطانوی حکومت کے ترجمان جان ولکسن نے کہاہے کہ ان کا ملک جلدہی سفارتی مہم کا آغازکرے گا تاکہ دوسر ے ممالک کو ترغیب دی جا سکے وہ بھی محمودعباس سے تعاون کریں -عطیہ دینے والے ممالک کی کانفرنس سال 2008 میں شروع ہو گی-
عمان میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی کے سیکورٹی اہلکاروں کے لئے برطانوی حکومت بیس لاکھ ڈالر الگ سے دیگی-
انہوں نے کہا ہمارا ملک مشرق وسطی میں قیام امن کا خواہاں ہے -غزہ کی پٹی جس پر پابندیاں عائد ہیں اس کے بارے میں انہوں نے کچھ نہیں کہا-
